Home / Gossip / Who is Fawad Khan’s wife

Who is Fawad Khan’s wife

لاہور: (ویب ڈیسک) پر کشش شخصیت، رعب دار آواز اور جاندار اداکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت میں راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے اداکار فواد خان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

ڈرامہ سیریل ہم سفر سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان نے اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔

فواد ایک مشہور شخصیت ہیں اس لیے لوگ ان کے ساتھ منسلک افراد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں، ان کی اہلیہ ایک ڈیزائنر ہیں اور اپنا مشہور برانڈ سلک چلاتی ہیں۔

فواد سے انکی ملاقات اس وقت ہوئی جب انکی عمر صرف 16 سال تھی، جلد ہی دونوں کے دل میں ایک دوسرے کیلئے محبت کے جذبات پیدا ہو گئے، فواد 17 سال کی عمر میں ایک حادثے کا شکار ہو کر شوگر کے مرض میں مبتلا ہو گئے، تاہم صدف نے ان کا بھرپور خیال رکھا۔ دونوں مختلف کالجز میں پڑھتے تھے، فواد اکثر صدف سے ملتے بھی تھے، تاہم دونوں کی شادی میں ان کے اہلخانہ نے کافی رکاوٹیں بھی ڈالیں، پر فواد خان اپنی دھن کے پکے ثابت ہوئے۔

کیا آپ جانتے ہیں فواد خان کی بہن کتنی تعلیم یافتہ ہیں؟

شادی کے کیلئے اپنے گھر والوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے فواد خان کو گانے اور ایکٹنگ کو عارضی طور پر ترک کرکے ایک نوکری بھی کرنا پڑی۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فواد اور صدف شوبز کی ایک مثالی جوڑی ہے۔

فواد نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ فیشن کی سمجھ بوجھ بھی رکھتے ہیں اور ان کا اور صدف کا برانڈ ’سلک‘بھی کافی مشہور ہے۔