Home / Informative / What females are attracted to men?

What females are attracted to men?

ایک مطالعے کے مطابق خواتین کی توجہ مرکوز کرنے کا راز مضبوط اوپری جسم، چوڑے کندھوں، جسمانی طور پر فٹ ہونے اور ہاتھوں کی گرفت مضبوط ہونے میں پوشیدہ ہے۔

آسٹریلیا کے گریفتھ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ارون سیل نے کہا کہ ‘ارتقائی ماہر نفسیات کا ما ننا یہ ہے کہ خواتین جیون ساتھی کا انتخاب  جینیاتی معیار  اور عورت اور اس کے اولاد میں وسائل کی سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت کو مدد نظر رکھتے ہوۓ کرتی ہیں’۔

 اس حوالے سے اور بھی بہت ریسرچ  موجود ہیں جن کے مطابق لمبی چوڑی جسامت والے مرد ہی خواتین کے نزدیک زیادہ پر کشش ہوتے ہیں۔

سیل نے کہا کہ ‘ہمارے آباؤاجداد کے زمانے کی خواتین مرد کی طرف انکی مردانہ طاقت اور جینیاتی معیار کی وجہ سے متوجہ ہوتی تھیں پر جدید دور کی خواتین مردوں کی طرف انکی بہادری کی وجہ سے متوجہ ہوتی ہیں، اوربہادری  کیلۓ ایک آدمی کی صلاحیت کا ایک اہم حصہ اس کی اوپری جسامت کا طاقتور ہونا ہے۔

محققین نے اس بارے میں تحقیق کی ایک مرد کی جسمانی طاقت ایک عورت کو اسکی طرف متوجہ کرتی ہے اس تحقیق میں خواتین کو مردوں کی جسامت کی تصاویر دکھائی گئیں اور پوچھا گیا کہ انکے نزدیک وہ کتنے پرکشش ہیں۔

رائل سوسائٹی میں شائع ہونے والے نتائج میں پتا چلا کہ ا سکا انحصار 3 چیزوں پر ہوتا ہے۔

٭ مرد جسمانی طور پر کتنا مضبوط ہے؟ کتنا لمبا ہے اور کتنا دبلا ہے؟

ان میں سے 150 خواتین نے کمزور مردوں کو ترجیح دی جبکہ زیادہ تر نے طاقتور دکھنے والے مردوں کا انتخاب کیا۔