Home / News / We have seen judicial decisions and Nawaz Sharif will also have to accept, Khursheed Shah

We have seen judicial decisions and Nawaz Sharif will also have to accept, Khursheed Shah

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتی فیصلے مانے ہیں اور اب نواز شریف کو بھی ماننا پڑیں گے۔

سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ گالی اورالزامات کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، اداروں کو اپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کرنا ہوگا، عدالت کے فیصلے کبھی ہم دے دیتے ہیں تو کبھی عدلیہ پارلیمنٹ کے فیصلے دے رہی ہے، ہمیں پاکستانی بن کرفیصلے کرنے پڑیں گے، کوئی بھی شخص چاہے وہ وزیراعظم ہو، یا رہا ہو اسے اداروں احترام کرنا پڑے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہمیشہ کہا کہ عدالتوں کے فیصلے غلط ہی کیوں نہ ہوں انہیں مانا جانا چاہیے، ہم نے نوازشریف کے احکامات پرعدالت کے فیصلے مانے ہیں اوراب ان کوبھی ماننا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے، ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں 7 ہزار ارب روپے قرضہ لیا ہے اور ہم اس وقت 21 ہزار ارب روپے کے مقروض ہیں۔