Home / News / The meeting of the Federal Cabinet under Prime Minister, the important issue is the Leh Sabha idea

The meeting of the Federal Cabinet under Prime Minister, the important issue is the Leh Sabha idea

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے حکومتی اقدامات پر کابینہ کواعتماد میں لیا۔

اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل ، ملکی سلامتی ،معاشی صورتحال ،سیکیورٹی امور سمیت 11نکاتی ایجنڈے پر غور بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ،اجلاس کے دوران سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر اور مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔

احسن اقبال صحت یابی کےبعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، کابینہ کے اراکین نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کابینہ کے ارکان کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پرشکریہ ادا کیا۔