Home / News / The decision to honor Honor Chaudhry on the corruption of 5 billion

The decision to honor Honor Chaudhry on the corruption of 5 billion

اسلام آباد: نیب حکام نے 5ارب کی کرپشن پر امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

اسلام آباد کے پوش علاقے میں 5ارب روپے مالیت کا پلاٹ اونے پوے داموں روٹس میلنیم اسکول کے مالک کو دینے کے اسکینڈل میں اعزاز چوہدری کے علاوہ ان کی بیگم بھی ملوث ہیں جواس وقت رپوا کی صدر تھیں جب یہ پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا۔

نیب ذرائع نے بتایاہے کہ سی ڈی اے نے یہ پلاٹ لیا تھا، رپوا ایک این جی او ہے جو دفتر خارجہ کے افسران کی بیگمات نے قائم کررکھی ہے اس تنظیم کے تحت بیگمات نے کرپشن کے نئے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں۔ روٹس میلنیم اسکول کا مالک سینٹر راحیلہ مگسی کا داماد ہے جس سے نیب حکام پوچھ گچھ کریںگے۔

نیب حکام کے ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی جواب طلب کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کو طلبی کے نوٹسز جاری ہوںگے۔

یاد رہے کہ اعزاز چوہدری کے دور میں دفتر خارجہ میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے گئے تھے اور قومی فنڈ کو بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا تھا۔