Home / News / The alleged 21 property properties of the Arabs abroad and abroad

The alleged 21 property properties of the Arabs abroad and abroad

لاہور: نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی مبینہ طور پر اندرون و بیرون ملک اربوں روپے مالیت کی21 جائیدادیں سامنے آگئیں۔

احد چیمہ نے ایک سال کے دوران اپنے بھائی کو 2کروڑ 16لاکھ کا قرضہ دیا جبکہ امریکا میں بھائی کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔اسکی ملکیت200تولہ سونا ہے جو اہلیہ کے پاس ہے۔

احد چیمہ کے سالانہ اخراجات 84لاکھ روپے سے زائد ہیں، وہ ماہانہ 20 لاکھ روپے اور سال میں 2 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور تنخواہ وصول کرتا ہے۔ زرعی آمدن 23لاکھ روپے ہے۔ اس کی ملکیت کوٹ مومن میں 20کنال زرعی زمین، بھیک احمد یار حافظ آباد میں 134 کنال 12مرلہ اراضی ہے جبکہ 113کنال19مرلے اراضی بھی اسکی ملکیت ہے۔

 احد چیمہ نے لاہور کے کرباٹھ گاؤں تحصیل کینٹ میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 3 کنال کا پلاٹ، لاہور کنٹونمنٹٹ میں4کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 8کنال کا پلاٹ خرید رکھا ہے جبکہ موضع کرباٹھ لاہور کینٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی 28 کنال 16 مرلے زرعی اراضی بھی خریدی، احد چیمہ نے موضع کرباٹھ میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا3 کنال کا پلاٹ خریدا، اسی طرح موضع جھلکے تحصیل ماڈل ٹاؤن لاہور میں10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16کنال اراضی خریدی۔

احد چیمہ نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے، ایل ڈی اے ایونیو میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا پلاٹ نمبر D 70-1 خریدا ، کوآپریٹو سوسائٹی اسلام آباد کے بلاک ای میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کا پلاٹ نمبر 71، بینک الفلاح ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بیدیاں روڈ میں ایک کروڑ روپے مالیت کے 2پلاٹ، سی ڈی اے کے بلاک 143میں 50 لاکھ روپے زائد مالیت کا فلیٹ A1 ، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ہل لاک ویواسلام آباد میں فلیٹ نمبر 1004D، ایف آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد میں لاکھوں روپے مالیت کا پلاٹ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاونڈیشن (پی ایچ اے)میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کا پلاٹ بھی خریدا۔

اس کے علاوہ اس نے قسطوں پر ایف آئی اے ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد، ایف جی ای ایچ ایف (G-13) میں ایک ایک اور فیصل ریذیڈنشیا اسلام آباد میں بھی قسطوں پر 2 پلاٹ خریدے۔ احد چیمہ کے پاس ایک کروڑ 45لاکھ کیش اور بانڈز، شیئرز ہیں۔