Home / News / Severe heat in Karachi, orders to prevent related to heat treatment

Severe heat in Karachi, orders to prevent related to heat treatment

کراچی:شہر قائد میں شدید گرمی کے پیش نظروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ اداروں کو ہیٹ ویو سے بچنے کے انتظامات کرنےکے احکامات جاری کر دئیے۔

کراچی میں گرم موسم میں سندھ حکومت نے ممکنہ طورپر انتظامات کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے اسپتالوں میں ہیٹ سینٹر قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سینٹرز پر ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

شہر میں ہیٹ سینٹر میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں روزے کی حالت میں کس طرح ہیٹ ویو سے بچاو ممکن ہے آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ سحری میں زیادہ سے زیادہ پانی اور دھوپ سے بچا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت اور کمشنر کراچی کو موبائل اسپتال سروس بھی متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہیٹ اسٹروک سینٹرز متحرک کرنے کی ہدایت کی