Home / News / PML-N member National Assembly Ramesh Kumar join PTI

PML-N member National Assembly Ramesh Kumar join PTI

 کراچی: مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

سندھ کے ضلع تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، چیرمین تحریک انصاف عمران خان کل رمیش کمار کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد رمیش کمار نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ رمیش کمار 2013 کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنے تھے۔