Home / News / People make clear that the destiny of the vote will not allow them to die, Maryam Nawaz

People make clear that the destiny of the vote will not allow them to die, Maryam Nawaz

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللہ نے نواز شریف کی طاقت بنا دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا، اب بھی سمجھ جاؤ، فیصلے اللہ کے چلتے ہیں اور اسی نظام پر دنیا قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا اور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں، عوام کا فیصلہ واضح ہے کہ ’’ووٹ کوعزت دو‘‘عدل کو بحال کرو، یہ نظریہ نواز ہے جو دلوں میں گھر کر گیا ہے، کہا تھا نہ ’’روک سکو تو روک لو‘‘۔