Home / News / Officials killed Shaheed, two robberies during a police encounter in Faisalabad

Officials killed Shaheed, two robberies during a police encounter in Faisalabad

فیصل آباد: محمد پورہ نڑوالا روڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار شہید جب کہ دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

مطابق فیصل آباد میں محمد پورہ نڑوالا روڈ کے قریب گلی نمبر9 میں ڈاکو موبائل کمپنی کے ٹاور سے بیٹریاں چوری کررہے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکؤوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شفقت علی شہید اورایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے لاشوں اورزخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔