Home / News / Newspapers are based on detention violence: Prince Wali bin Talal

Newspapers are based on detention violence: Prince Wali bin Talal

حراست کےدوران نہ جیل بھیجا گیا، نہ ہی تشدد کیا گیا، دو ماہ قبل حراست میں لیے جانے کے بعد تمام وقت ہوٹل میں ہی رہا: رہائی کے بعد برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو

ریاض:  سعودی شہزادہ الولید بن طلال کا کہنا ہے دوران حراست تشدد کی خبریں بے بنیاد ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے نے جھوٹی خبریں چلائیں۔

دو ماہ سے زائد کرپشن کے الزامات میں جیل میں رہنے کے بعد شہزادہ الولید کو 27 جنوری کو رہائی ملی اور اپنے پہلے ہی انٹرویو میں برطانوی نشریاتی ادارے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا حراست میں لیے جانے کے بعد مجھے تمام وقت ہوٹل میں ہی قائم جیل میں رکھا گیا، کسی دوسری جیل منتقل کیا گیا اور نہ ہی مجھ پر تشدد ہوا۔