
کراچی: ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر کا کہنا ہے کہ اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا۔
ایم کیوایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر نے حکومتِ سندھ کو خودکشی کی دھمکی دی ہے۔ کامران اختر نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کو مسلسل 5 سال نظرانداز کیا گیا ہے، حکومت سندھ بلدیہ میں پانی کی عدم فراہمی کا جواب دے، اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خودکشی کرلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل میں بجلی کی بندش کے خلاف بلب کے ہار پہن کر آیا تھا لیکن میں نہیں چاہتا کہ حکومت کو 100 واٹ کا جھٹکا دوں۔
Azaadpakistan Funny Videos, Photos, Islamic and all types of Quotes, Gifs, and lots of Entertainment

You must be logged in to post a comment.