Home / Gossip / Maheera Khan confessed to steal for the first time

Maheera Khan confessed to steal for the first time

لاہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو کون نہیں جانتا ،ہر کوئی ان کی جاندار اداکاری اور کام کرنے کے انداز کو سراہتا نظر آتا ہے کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پینے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ چٹ چیٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں اسی سلسلے میں اب گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل سے چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔دوران انٹرویو میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ نے آج تک سب سے چھوٹی حرکت کیا کی ہے ،کبھی آپ نے صابن چرایا ہو یا پھر تکیہ چوری کیا ہو ،جواب میں ماہرہ خان نے برملا کہا آج میں سچ میں ایک چیز کا اعتراف کرنا چاہتی ہوں کہ ایک ہوٹل سے انہوں نے ایک تکیہ چرایا تھا مگر پھر بعد میں ہوٹل والوں کو فون کرکے بتادیا کہ انہوں نے چوری کرلی ہے اور اب وہ ان کا تکیہ واپس کردیں گی۔