Home / News / Increase in prices of electricity

Increase in prices of electricity

قیمتوں میں اضافے کا رجحان ایک ماہ کے دوران دیکھا گیا، بجلی کی قیمتوں میں بھی بڑھوتری کی پیش گوئی کی جا رہی ہے

کراچی ایک ماہ میں فرنس آئل کی قیمت میں 7 ہزار 862 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کھپت میں اضافے سے بجلی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب بجلی پیدا کرنے والے ایندھن کے دام بھی بڑھ رہے ہیں، صرف ایک ماہ میں فرنس آئل کی قیمت 7 ہزار 862 روپے اضافے سے 67 ہزار 52 روپے فی ٹن تک پہنچ گئی جبکہ تین سال کے بعد فرنس آئل کی قیمت میں اس سطح پر دیکھی گئی۔

حکومت کی جانب سے درآمدی فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بند کرنے کے فیصلے کے بعد سے اس وقت اس کی طلب نہیں ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر موسم گرما میں بجلی کی طلب میں اضافے ہوا اور اگر حکومت نے ایک بار پھر فرنس آئل سے چلنے والا پاور پلانٹس کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تو عوام کے لئے بجلی مہنگی ہوجائے گی۔