Home / News / Heavy load loadshedding started in Karachi

Heavy load loadshedding started in Karachi

کراچی: شہر قائد میں گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ بجلی کی طلب بڑھنے کی وجہ سے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھنے لگا۔ مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 9 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جب کہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ شہر کے متاثرہ علاقوں میں کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشنِ اقبال اور اورنگی ٹاؤن بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی سے شہری بے حال

 شدید گرمی اور اوپر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔ پنکھے، اے سی بند ہونے کے باعث چھوٹے بچے خصوصا زیادہ پریشان ہیں جب کہ اسکولوں میں بھی تعلیمی عمل میں خلل پڑ رہا ہے۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاپہنچا تھا۔