Home / News / Gold price increase

Gold price increase

کراچی: فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1320 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1320 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی10  گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 روپے اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56650 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48557 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے780 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت8.57 روپے کے اضافے سے668.57 روپے ہوگئی۔