Home / News / From where the wickets are falling, they do not fall into the system

From where the wickets are falling, they do not fall into the system

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  عمران خان کی کیا اوقات ہے کہ وہ وکٹیں گرائیں جہاں سے وکٹیں گررہیں انہیں دیکھنا چاہیئے کہ وہ کہیں ملک اور سسٹم نہ گرادیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میری رائے کے مطابق چوہدری نثار تحریک انصاف میں نہیں جا رہے چوہدری نثار کی عزت اور رتبے پر نہ آیا اور نہ آسکتا ہے۔ جب سیاسی جماعتوں اور عوامی لیڈروں کو کمزور کیا جاتا ہے تو جتھے بن جاتے ہیں،کچھ خود بنائے جاتے ہیں تو کچھ خود بن جاتے ہیں جیسے نواز شریف کو کمزور کرنے کے لیے جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں جتھے بنائے گئے، ایسے جتھے ریاست کے لیے خطرناک ہوتے ہیں جو انتشار اور فساد کا باعث بنتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ عمران خان عوامی پذیرائی کے بغیر وزیر اعظم نہیں بن سکتے لیکن عمران خان کی عادت ہے وہ انتظار نہیں کرتے، ان کی کیا اوقات ہے کہ وہ وکٹیں گرائیں تاہم وکٹیں جہاں سے گررہیں انہیں دیکھنا چاہیے کہ وہ کہیں ملک اور سسٹم نہ گرادیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں

وزیرقانون نے بتایا کہ پارٹی میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں اور نواز شریف کی قیادت میں بھرپور طریقےسے الیکشن میں جائیں گے جب کہ بجٹ کے حوالے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر تینوں صوبوں نے بجٹ پیش نہ کیا تو پنجاب کا بھی پیش نہیں ہوگا۔