Home / News / Fear of high officers’ email account hack, warranty continues

Fear of high officers’ email account hack, warranty continues

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کے ای میل اکاؤنٹس کو بعض بیرونی عناصرکی جانب سے ہیک کیے جانے کے خدشے پرحکومت نے انتباہی مراسلہ جاری کردیاہے۔

ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے اعلیٰ افسران کے ای میل اکاؤنٹس ہیک ہونے کے خد شے پر گزشتہ دنوں ایک مراسلہ جا ری کیاہے، یہ مراسلہ وفاقی وزارتوں کے تمام سیکریٹریز اور صوبائی چیف سیکریٹریز کے علاوہ تمام اعلیٰ افسران کے لیے جا ری کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ افسران کے لیے یہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ وہ گوگل میپ پر حساس مقامات کی لوکیشن کو مارک کرنے سے گریز کریں، حساس مقامات پر تصاویر نہ لی جائیں، اینڈرائیڈ موبائل سیٹ پر آٹو لوکیشن اپ ڈیٹ بند رکھی جائے۔

مراسلے میں سرکا ری افسران کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیاہے کہ بیرون ممالک سے آنے والی ایک ای میل کے ذریعے اعلیٰ افسران کے ای میل اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس ای میل کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔