Home / Informative / Electric shaver used to be dangerous for men

Electric shaver used to be dangerous for men

6

دنیا بھر میں شیو کرنے کیلئے روایتی بلیڈز کا استعمال کیا جاتا ہے، لیکن کچھ لوگ الیکٹرک شیور/ ریزر کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ لیکن کیا آُپ جانتے ہیں یہ شیور کتنے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرک شیور کے استعمال پر کی گئی ریسرچ سے واضح ہوا ہے کہ اس کے فوائد کی نسبت نقصانات زیادہ ہیں، اوراس کے استعمال میں وقت بھی زیادہ صرف ہوتا ہے.

یہ بھی پڑھئے: کیا آپ کی بھی پوری داڑھی نہیں آتی؟ وجہ جانئے

مصنف ڈینس گرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ الیکٹرک شیور بالوں کو جلد کے بالکل قریب سے نہیں کاٹ سکتا۔

خصوصاً کچھ جگہوں پر بالوں کی صفائی کیلئے آپ کو اسے بار بار استعمال کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے اضافی وقت بھی صرف ہوجاتا ہے.

گرین کے مطابق الیکٹرک شیور کا ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ یہ گاہے گاہے آپ کی جلد پر چٹکی کاٹتا ہے جس کی وجہ سے جلد پر دانے اور مہاسے بننے کا خدشہ موجود رہتا ہے.

یہ بھی پڑھئے: مرد حضرات کی خوبصورتی کیلئے 6 ضروری ٹپس

اہم بات یہ ہے کہ یہ مسائل صرف سستے الیکٹرک شیور کا خاصہ نہیں ہیں، بلکہ مہنگے سے مہنگے الیکٹرک شیور بھی ان مسائل سے دوچار ہیں.

ڈینس گرین کہتے ہیں کہ بہتر یہ ہے کہ آپ روایتی طریقے سے ہی وابستہ رہیں اور الیکٹرک شیور کا تجربہ نہ کریں۔

کیونکہ خاصی رقم ضائع کرنے اور تکلیف اٹھانے کے بعد بھی آپ اسی نتیجے پر پہنچیں گے کہ الیکٹرک شیور کے نقصانات اس کے فوائد سے کہیں زیادہ ہیں.