Home / News / Constitution Article 62 and 63th Law, Khursheed Shah

Constitution Article 62 and 63th Law, Khursheed Shah

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے اور خواجہ آصف کی نااہلی کے پیچھے ضیاءالحق کی مہربانیاں ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی سے خوش نہیں ہوں، کسی بھی پارٹی سے ورکر نکل جائے تو ضرور افسوس ہوتا ہے،آرٹیکل 62 کے تحت جسے نا اہل کیا جاتا ہے اس میں جھوٹ کا عنصر شامل ہوتا ہے، پاکستان کی سیاست پارلیمانی ہونی چاہیے، پارلیمنٹ کو اپنے فیصلے خود کرنے چاہیے، ججز کو بھی سیاسی معاملات کو سیاسی رکھنا چاہیے،  بہتر ہوتا کہ معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا جاتا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، خواجہ آصف کی نااہلی کے پیچھے ضیاءالحق کی مہربانیاں ہیں، ضیاء الحق نے جیتے جی کسی سیاستدان کو نہیں بخشا اور مرنے کے بعد بھی نہیں بخش رہا،اب تو اس قانون سے ضیاءالحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ نواز شریف سے بار بار اس قانون کے خاتمے کا کہا لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا۔