اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف سازشیں ایک ایک کر کے ناکام ہو رہی ہیں جب کہ چوہدری نثار کی پارٹی سے علیحدگی میں کوئی صداقت نہیں۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک اور سنگ میل عبور کر رہا ہے کیونکہ سینیٹ الیکشن ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی مدت پوری ہو گی ہم مقررہ وقت پر انتخابات کروانے کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ چیزیں پاکستان کو ایک مضبوط مستحکم جمہوری ملک بنانے کی نشانی ہے اس سے پاکستان کی بین الاقومی سطح پر ساکھ بہتر اور معیشت پر اچھے اثرات ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار کے متعلق نوازشریف سے منسوب بیان من گھڑت ہے، مریم نواز
چوہدری نثار کی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رکن ہیں ان کی پارٹی سے علیحدگی میں کوئی صداقت نہیں۔
You must be logged in to post a comment.