Home / News / Clean Water Supply Case; Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Pervaiz Khattak demanded the Supreme Court

Clean Water Supply Case; Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Pervaiz Khattak demanded the Supreme Court

پشاور: صاف پانی فراہمی کیس میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کو عدالت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پشاور رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور اسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کے حوالے سے متعلق ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کی، اس دوران چیف جسٹس کے طلب کرنے پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ عدالت میں پیش ہوئے،  چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسپتالوں سے کتنا فضلہ نکلتا ہے، ہم نے بہتری کے لیے کچھ کرنا ہے، لاہور اور کراچی میں صورتحال بہتر بنا دی، آپ کی کیا پوزیشن ہے۔

چیف جسٹس کے استفسار پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں 23 ڈی ایچ کیوز موجود ہیں، سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ  خیبر پختونخوا میں 1570 اسپتال ہیں جب کہ 2 اضلاع میں ڈی ایچ کیو نہیں۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری ہیلتھ  اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ  کو شام کو 6 بجے تک تمام تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا۔

صاف پانی فراہمی کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو طلب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پشاور کا گند آپ کس نہر میں ڈال رہے ہیں، ڈمپنگ گراؤنڈ کیوں موجود نہیں، آپ تو کہتے ہیں یہاں سب اچھا ہے، گڈ گورننس اور کیا ہوتی ہے، وزیراعلیٰ آج آتے ہیں یا کل، وہ جب چاہیں عدالت آجائیں میں رات 2 بجے تک یہاں موجود ہوں۔