Home / News / Bilawal Bhutto Zardari wants to scandalize judges and fight against Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari wants to scandalize judges and fight against Bilawal Bhutto Zardari

گڑھی خدا بخش: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب مولا جٹ بن کر ججز کو دھونس اوردھمکیوں سے ڈرانا چاہتے ہیں جب کہ  پوری زندگی ووٹ کو عزت نہ دینے والے آج ووٹ کی عزت کی بات کررہے ہیں۔

گڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی پر لٹکا کر پاکستان کے سنہری دور کو بھی لٹکا دیا گیا اور آج تک پاکستان کا سنہرا دور پھانسی گھاٹ پر جھول رہا ہے جب کہ جمہوریت اور آئین بھٹو کا ہی کارنامہ ہے، یہ پاکستان بھٹوشہید کا تحفہ ہے، متفقہ آئین بنانا کوئی مذاق نہیں تھا لیکن آج پوری دنیا میں پاکستان کا نام رسوا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں نوازشریف عمران خان ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں لیکن ان کی جنگ منافقوں کی جنگ ہے اور مقصد صرف اقتدار میں آکر پیسہ بنانا ہے، ان کی سیاست اورمعیشت امیروں کے لیے ہے، جاتی امرا اور بنی گالہ میں سرمایہ دار جمع ہوچکے ہیں اور اگر یہ لوگ اقتدار میں آگئے تو پتا نہیں ملک کا کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام بتائیں وہ کس کے ساتھ ہیں، بھٹو کے وارثوں یا ضیاءالحق کے وارثوں کے ساتھ، طالبان کا بچھڑا بھائی عمران خان ہے اور ہم مذہبی انتہاپسندوں کی بھی ٹیم کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج ووٹ کی عزت کی بات کررہے ہیں جب کہ انہوں نے پوری زندگی ووٹ کو عزت نہیں دی، وہ صبح عدلیہ کو گالی دیتے ہیں اور رات کو اپنے وزیراعظم کو معافی کے لیے بھیج دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑے میاں یا چھوٹے میاں سے ملک نہیں چلے گا، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کیے جارہے تھے مگر جیسے ہی سردیاں ختم ہوئیں ان کا جھوٹ سامنے آگیا۔