Home / News / Attack on Ahsan Iqbal; JIT begins investigations; 8 suspects arrested

Attack on Ahsan Iqbal; JIT begins investigations; 8 suspects arrested

لاہور: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

وزیرداخلہ پر حملے سے متعلق واقعے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں، جے آئی ٹی کے ارکان نے نارروال کے علاقے میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے جب کہ احسن اقبال کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے بیانات بھی لیے اور ملزم کے ساتھ آنے والے شخص کی نقل و حرکت جاننے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب جے آئی ٹی بننے کے بعد پولیس مزید متحرک ہوگئی اور پنجاب کے متخلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست ملزمان کا تعلق مذہبی جماعت سے بتایا جارہا ہے اور انہیں تھانہ سٹی ، صدر ، کوٹ نیناں ، نور کوٹ اور شاہ غریب میں تفتیش کے لئے رکھا گیا ہے۔