Home / Informative / Apple has introduced new updates to increase battery life

Apple has introduced new updates to increase battery life

گزشتہ سال اپل نے اپنے فون کی بیٹری  میں خرابی کا اعتراف کیا تھا جس کی وجہ سے اپل کو کافی تنقید اور سازشوں سے گزرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق  کمپنی نے  اپنے پرانے فون کی بیٹری کی عمر کم کردی تھی تاکہ لوگ اپل کے پرانے فونز چھوڑ کر نئے فون لینے پر مجبور ہوجائیں اور اسی وجہ سے اپل پر قانونی کروائی بھی کی گئی۔

اپل نے فوری طور پر اِس دعوی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا جس کی مدد سے صارفین اپنے فون کی بیٹری کو جلد ہی ختم ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اپل کے سی ای او ٹم کُک کا کہنا تھا کہ ‘ہم صارفین کے فون کی بیٹری کی صحت یابی کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروارہے ہیں جس کا استعمال اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔ اس فیچر سے آپ کے فون کی پرفارمنس ذرا سی کمزور  رہے گی تاکہ فون بار بار ری اسٹارٹ نہ ہو۔ اگر آپ چاہے تو اس اپ ڈیٹ کا استعمال کرسکتے ہیں نہیں تو اس فیچر کو ٹرن آف بھی کیا جاسکتاہے’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘البتہ ہم آپ کو یہ اپ ڈیٹ استعمال کرنے کی تجویز نہیں کریں گے کیونکہ ایمرجنسی کبھی بھی آسکتی ہے’

اپ ڈیٹ کی خبر سنتے ہی کچھ لوگوں کا ردعمل یہ تھا کہ اپل یہ سب  کورٹ کیس سے چھٹکارا پانے کیلئے کررہی ہے اور اپنے صارفین کا بھروسہ جیتنا چاہ رہی ہے۔ جبکہ کچھ لوگ اس خبر سے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔