Home / Informative / Another new news for iPhone users

Another new news for iPhone users

اگر آپ کے دوست آپ کو واٹس ایپ پر کسی یوٹیوب  ویڈیو کا لنک دیتے ہیں تو اب آپ کو ویڈیو دیکھنے کیلئے  آپ کو یوٹیوب ایپ  پرجانےکی ضرورت نہیں بلکہ آپ واٹس ایپ پر ہی وہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

یوٹیوب کی وہ ویڈیو  اب آپ واٹس ایپ کی چھوٹی ونڈو میں ہی دیکھی جاسکتی ہے البتہ یہ فیچر صرف آئی او ایس صارفین ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

جبکہ اینڈرائڈ فون میں اس فیچر کی ایپ ڈیٹ ہونے کی خبر اب تک سننے کو نہیں ملی ہے۔

یہ فیچر سب سے پہلےایک واٹس ایپ بیٹا پروگرام  ٹریکنگ کی جانے والی ویب سائٹ کی جانب سےتلاش کیا گیا اور ان کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو ایپل ایپ اسٹور سے واٹس ایپ کا 2.18.11 ورژن  ایپ ڈیٹ کرنا پڑیں گا۔

واٹس ایپ پر ہی یوٹیوب ویڈیو دیکھنے کیلئے آپ کو دیے ہوئے یوٹیوب ویڈیو کے لنک پرصرف’پلے’ کا بٹن ڈبانا پڑیں گے۔ اس سے پہلے جب آپ لنک پر کلک کیا کرتے تھے تو خود یوٹیوب کی ایپ کھل جاتی تھی البتہ اب ایسا نہیں ہے اور آپ بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ پر ہی یوٹیوب ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔