Home / News / Akhtar Raja Wajid Zia is a cousin, his statement was neutral, Nawaz Sharif

Akhtar Raja Wajid Zia is a cousin, his statement was neutral, Nawaz Sharif

اسلام آباد:احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ اختر راجا واجد ضیاء کے کزن ہیں،ان کا عدالت میں دیا گیا بیان جانبدارانہ تھا۔

منگل کو  اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر عدالت میں موجود ہیں۔

احتساب عدالت میں آج بھی مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے۔

نوازشریف نے سماعت کے آغاز پرعدالت کوبتایا کہ اخترراجا واجد ضیاء کے کزن ہیں اور ان کا عدالت میں دیا گیا بیان جانبدار تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیرمی فری مین کے 5 جنوری2017 کے خط میں ٹرسٹ ڈیڈ کی تصدیق ہوئی ،انہوں نے کومبر گروپ اورنیلسن نیسکول ٹرسٹ کی تصدیق کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیرمی فری مین کے پاس ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپی آفس میں موجود تھی جبکہ اخترراجا ،جےآئی ٹی اور تفتیشی افسرنے کاپی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

مسلم لیگ (ن )کے قائد نے کہا کہ اخترراجہ کومعلوم ہونا چاہیے کاپی پرفرانزک معائنے کا تصورنہیں ،اخترراجانے دستاویز خودساختہ فرانزک ماہرکوای میل سے بھجوائیں۔

نوازشریف نےمزید کہا کہ حقیقت ہے کہ فرانزک ماہر نے فوٹو کاپی پرمعائنے پرہچکچاہٹ ظاہرکی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا بیان مکمل ہونے کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان سے الگ الگ سوالات کے جواب طلب کررکھے ہیں۔