Home / News / A blast near the official vehicle on Peshawar Rang Road, injuring 3 people including driver

A blast near the official vehicle on Peshawar Rang Road, injuring 3 people including driver

پشاور:  پشاور کے علاقے رنگ روڈ دیر کالونی میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 ایس پی سٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گھڑی عطا محمد میں سرکاری گاڑی کو اڑانے کی کوشش کی گئی ، دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے شکیل کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، بارودی مواد سڑک کنارے موٹرسایئکل میں نصب کیا گیا تھا ۔ دھماکہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔