Home / News / پشاور زلمی کے اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی عین موقع پر ’دھوکہ‘ دے دیا۔۔ پاکستان آنے سے انکار کر دیا

پشاور زلمی کے اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی عین موقع پر ’دھوکہ‘ دے دیا۔۔ پاکستان آنے سے انکار کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کو پلے آف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا ، ٹیم میں شامل اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی نے عین موقع پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈین بلے باز ڈوین سمتھ نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے ،انہوں نے پہلے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم اب وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اس کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ پچھلے سال لاہور کے فائنل کی طرح اس مرتبہ بھی ان کے سکواڈ میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جن میں کپتان ڈیرین سیمی، آندرے فلیچر، لائم ڈاسن، تمیم اقبال، ریکی ویسلز اور کرس جارڈن شامل ہیں۔حیران کن امر یہ ہے کہ کپتان ڈیرین سیمی کا تعلق بھی ویسٹ انڈیز سے ہے جنہوں نے آندرے فلیچر کو پاکستان آنے پر مائل کیا اور اس کا اظہار خود اندرے فلیچر نے بھی کیا کہ کس طرح ڈیرین سیمی نے ان کے سامنے پاکستان کے حالات کی تعریف کی جبکہ خود ڈوین سمتھ نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھری تھی لیکن اچانک فیصلہ بدل دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کو پلے آف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا ، ٹیم میں شامل اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی نے عین موقع پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈین بلے باز ڈوین سمتھ نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے ،انہوں نے پہلے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم اب وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اس کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ پچھلے سال لاہور کے فائنل کی طرح اس مرتبہ بھی ان کے سکواڈ میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جن میں کپتان ڈیرین سیمی، آندرے فلیچر، لائم ڈاسن، تمیم اقبال، ریکی ویسلز اور کرس جارڈن شامل ہیں۔حیران کن امر یہ ہے کہ کپتان ڈیرین سیمی کا تعلق بھی ویسٹ انڈیز سے ہے جنہوں نے آندرے فلیچر کو پاکستان آنے پر مائل کیا اور اس کا اظہار خود اندرے فلیچر نے بھی کیا کہ کس طرح ڈیرین سیمی نے ان کے سامنے پاکستان کے حالات کی تعریف کی جبکہ خود ڈوین سمتھ نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھری تھی لیکن اچانک فیصلہ بدل دیا ہے۔