Home / News / UN resolutions on Kashmir and Palestine, Milah Lodhi

UN resolutions on Kashmir and Palestine, Milah Lodhi

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی قوانین کی پاسداری پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھاکہ قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اخلاقی ذمہ داریوں پر سمجھوتا ہے،اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے۔