Home / News / Chief Minister condemns firing incident in Texas’s Texas school

Chief Minister condemns firing incident in Texas’s Texas school

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ درس گاہوں میں ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،ہفتے کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

شہبازشریف نے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق طالبہ کےغمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درس گاہوں میں ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔