Home / Informative / The world’s most expensive poison

The world’s most expensive poison

بچھو کا زہر دنیا کا سب سے مہنگا مائع ہے، جس کی قیمت 38585507.46 ڈالرز فی گیلن (3.7 لیٹرز) ہے۔

یہ تھائی لینڈ کے کنگ کوبرا کے زہر سے بھی زیادہ مہنگا ہے،جس کی قیمت 153835.82 ڈالرز فی گیلن ہے۔

بچھو کے زہر میں پچاس لاکھ ایسے نامعلوم مرکبات موجود ہیں،  جن کا آج تک کوئی تجزیہ نہیں کیا جا سکا۔جس کے باعث اسے ‘بائیو ایکٹیو مرکبات کا کاک ٹیل’ بھی کہا جاتا ہے۔

بچھو کا زہر طبّی استعمال کیلئے انتہائی مفید ہے، اس میں  موجود پروٹینز کو جراثیم کش پایا گیا ہے۔جبکہ یہ ملیریا کا دشمن بھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بچھو کی بدخصلتی کا راز اس کی پیدائش میں پوشیدہ

بچھو کے زہر کو نئی ادویات کی تیاری کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ویڈاٹوکس نامی ایک دوا نیلے بچھو سے حاصل کی جاتی ہے، جسے کیوبا کی معجزاتی دوائی کہا جاتا ہے۔

اس دوا میں کینسر ختم کرنے والی صفات پائی گئی ہیں، اور اسے دس ہزار سے زائد کینسر کے مریضوں پر آزمایا جا چکا ہے۔یہ دوا کئی طرح کے کینسر کو ٹھیک کرنے میں کارگر ثابت ہوئی ہے۔

ریسرچرز اب بچھو کے زہر کو درد کش دواکے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔اس میں موجود ایک پیپٹائیڈ مدافعتی ردعمل کو دباسکتا ہے، جس کے باعث خودکار مدافعتی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

دنیا میں بچھوؤں کی تقریباً 2000 اقسام ہیں، جن میں سے صرف 40 ہی ایک انسان کی جان لینے لائق زہریلی ہیں۔ بچھو کا زہر نکالنے کے عمل کو ‘ملکنگ’ کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہٹلر کے بارے میں 8 دلچسپ اور عجیب حقائق

ایک بچھو سے اوسطاً 0.5 ملی گرام زہر حاصل کیا جاتا ہے، اس کا زہر نکالنا ایک مشکل اور جان لیوا عمل ہے۔

اس کا زہر حاصل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، جو انسان اور بچھو دونوں کیلئے نقصان دہ  ہیں۔ اس لئے سائنس دانوں نے اس کام کام کیلئے VES-4 نامی روبوٹ تیار کیا ہے۔

 بچھو کے زہر کی کم مقدار کے باعث اس اس پر تحقیق کی رفتار بہت سست ہے،لیکن اگر ٹھیک سے تحقیق ہو سکے تو ہمیں بہت سی بیماریوں کا کامیاب علاج حاصل ہو سکتا ہے۔