Home / News / Rao is using Anwar Wats app, could not trace location: IG

Rao is using Anwar Wats app, could not trace location: IG

کراچی:  پوری کراچی پولیس مل کر بھی اپنے ہی بندے ملزم راؤ انوار کو نہ پکڑ سکی۔ ملزم کی موبائل لوکیشن بھی ٹریس ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو بھی ہو رہی ہے لیکن موصوف خود پولیس کے نیٹ ورک سے باہر ہیں۔ یہ ساری صورتحال راؤ انوار کی بہادری کی آئنہ دار ہے یا کراچی پولیس کی اہلیت کا پول کھو ل رہی ہے؟

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ پولیس کے پاس وٹس ایپ کال کی لوکیشن ٹریس کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، پولیس نے لوکیشن ٹریس کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راؤ انوار نے اسلام آباد میں رہائشگاہ پر چھاپے کی تردید کر دی

 آئی جی سندھ نے اسلام آباد میں رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی۔ اے ڈی خواجہ نے انہیں بتایا کہ راؤ انوار کی تلاش کیلئے تمام اداروں سے رابطوں میں ہیں، لوکیشن ٹریس کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط لکھا ہے، پولیس کے پاس لوکیشن ٹریس کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کی کوشش نہیں کر رہی، ایف آئی اے کو مقدمے کا علم ہوتا تو گرفتار کر لیتے۔