Home / News / The government against the promise, the announcement to continue the protest movement of Peer-Sialvi

The government against the promise, the announcement to continue the protest movement of Peer-Sialvi

ساہیوال ،سرگودھا  پیر آف سیال شریف نے حکومت کیخلاف ناموس رسالت اور ختم نبوت کے مسئلہ پر ملک گیر احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیال شریف آکر تحفظ ختم نبوت کے مسئلہ پر اعتماد میں لے کر وعدہ کیا تھا کہ وہ تمام تحفظات دور کرینگے لیکن انہوں نے وعدہ خلافی کی، ہماری حکومت سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ہم آج بھی اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، ملک بھر میں اپنی احتجاجی تحریک پر امن طریقہ سے جاری رکھیں گے۔ 5 فروری کو جھنگ اور 11 فروری کو گجرات میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی۔

سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی نے صاحبزادہ محمد قاسم سیالو ی اور سید شمس الرحمن مشہدی کیساتھ سیال شریف میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ سینیٹ، ایم این اے یا ایم پی اے کے ٹکٹ کے خواہاں ہیں، آئندہ الیکشن میں ن لیگ کی مخالفت کرینگے، ہمیں شک کی نظر سے نہ دیکھا جائے، ہم آج بھی تحفظ ختم نبوت کے اصولی موقف پر قائم ہیں، جن ارکان اسمبلی نے ناموس رسالت کی خاطر خود استعفے دئیے اور بعد میں واپس لے لیے وہ ان ارکان کی اپنی صوابدید تھی، اس میں ہماری کوئی رضامندی نہیں۔