Home / News / Mir Hazar Khan Bajrani committed suicide by killing the wife: Dig South

Mir Hazar Khan Bajrani committed suicide by killing the wife: Dig South

سی سی ٹی وی فوٹیج نے تفتیش کا رخ موڑ دیا، جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے: آزاد خان کا موقف

کراچی:  ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کا کہنا ہے میر ہزار خان نے اہلیہ کو قتل کر کے خود کشی کی، فائرنگ کی جگہ سے شواہد جمع کر لیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:صوبائی وزیر میر ہزار خان اور اہلیہ کی پراسرار موت

ڈی آئی جی آزاد خان نے مزید بتایا کہ گھرمیں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق میر ہزار خان نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا، دونوں کی لاشیں اسٹڈی روم میں پائی گئیں۔ انہوں نے کہا میر ہزار خان کو ایک اور اہلیہ کو 3 گولیاں لگیں، واقعہ میں 30 بور پستول استعمال ہوا جس کے 4 خول اور 2 گولیاں برآمد ہوئیں، ملازمین کے مطابق میاں بیوی میں نا چاقی چل رہی تھی۔ ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ 2 پولیس اہلکار اور 4 ملازمین کے بیانات لیے گئے، صبح کمرے سے باہر نہ آنے پر ملازمین نے بیٹے کو بتایا، بیٹے نے کمرے کا دروازہ توڑا تو لاشیں ملیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:میر ہزار خان کی پراسرار موت پر اہل علاقہ سراپا احتجاج

خیال رہے گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر میر ہزار خان اور انکی اہلیہ کی لاش برآمد ہوئیں، میاں بیوی ڈیفنس رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ میر ہزار خان بجارانی پی ایس 16 جیکب آباد سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، ان کا تعلق ضلع کشمور کے علاقے کرم پور سے تھا۔ میر ہزار خان بجارانی وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ سندھ کے عہدے پر تھے۔ 4 مرتبہ ایم این اے، 3 بار رکن سندھ اسمبلی اور 1988 میں سینیٹر رہے۔ میر ہزار وفاقی وزیر دفاع، تعلیم اور ریلوے کے منصب پر بھی فائز رہے۔ اہلیہ فریحہ رزاق بھی رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔