Home / News / Shahid Khaqan Abbasi and Khursheed Shah will meet today for consideration of the Prime Minister

Shahid Khaqan Abbasi and Khursheed Shah will meet today for consideration of the Prime Minister

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں پر غور کیلئے  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ،حکومت کی 5 سالہ مدت کا وقت ختم ہونے کے قریب ہے اور اسی سلسلہ میں نگراں حکومت کیلئےوزیراعظم کے نام کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

اس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ میں ملاقات طے پا گئی ،  ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کیلئے  مجوزہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے گزشتہ روز ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعے کو ملاقات کروں گا، جس میں مجوزہ ناموں پر مشاورت ہوگی، اتفاق ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اعلان میں ایک دو روز مزید لگ سکتے ہیں۔

 آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعظم مقرر کر دے گا۔