Home / News / No one can say Pakistan has done anything against terrorism, honorable and non-violent

No one can say Pakistan has done anything against terrorism, honorable and non-violent

واشنگٹن :امریکامیں تعینات پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نےدہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف کچھ نہیں کیا۔

جمعے کوپاکستانی سفیراعزازچوہدری نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتاپاکستان نےدہشتگردی کیخلاف کچھ نہیں کیا، آج القاعدہ کی خبرنہیں،پاکستان امریکی کوششوں کانتیجہ ہے۔

اعزازچوہدری کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان نےدہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، افغان طالبان قیادت کی پاکستان میں موجودگی کا الزام بے بنیاد ہےاور دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ہونے کا الزام بھی غط ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک،طالبان کیلئے جگہ تنگ کررہا ہے، افغانستان میں ناکامی کیلئے پاکستان کو ذمےدارٹھہرانا مناسب نہیں۔