Home / News / Rawalpindi, Islamabad flooded, cold intensity increased

Rawalpindi, Islamabad flooded, cold intensity increased

اسلام آباد:  ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج ہے۔ اسلام آباد میں بوندا بادی سے خنکی مزید بڑھ گئی، دیر بالا کے پہاڑی علاقوں میں آسمان سے گرتے سفید موتیوں نے سماں باندھ دیا۔

راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی جس سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔ جڑواں شہروں میں درجہ حرارت 4 ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔ دیر بالا کے پہاڑوں پر آسمان سے سفید موتی برس پڑے جس نے موسم شدید سرد بنا دیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کا مزا لینے پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں شدید سردی میں منجمد خلتی جھیل سیاحوں کی توجہ کامرکز بنی ہوئی ہے، بچوں نے جھیل کو کھیل کا میدان بنا لیا، خوب ہلہ گلہ کیا۔ صبح کے وقت سکردو میں پارہ منفی 7، قلات میں منفی 4 اور راولا کوٹ میں منفی 3 تک رہا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔