Home / News / The accused does not belong to the international community of Imran, Shahid Masood is a segment: Rana Sana

The accused does not belong to the international community of Imran, Shahid Masood is a segment: Rana Sana

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشاف پر ان سے ذرائع پوچھنا چاہئیں، قصور کے واقعہ کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی قوم کردارکشی کرنے والوں کو جانتی ہے۔ وزیر قانون پنجاب نے چیف جسٹس آف پاکستان ننھی زینب کے قاتل عمران کے بینک اکائونٹس کے دعوے کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی اپیل کردی۔ کہتے ہیں ملزم عمران کا بین الاقوامی گروہ سے کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود ایک مہرہ ہیں، وہ کس کے کہنے پر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا تھا، نواز شریف عدلیہ پر نہیں، ایک فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر ان لوگوں کو اکٹھا کیا گیا جو ایک دوسرے پر لعنتیں بھیجتے تھے۔ اب ان لوگوں نے پارلیمنٹ جیسے ادارے پر لعنت جیسے الفاظ داغ دئیے۔

VIDEO UPLOADED ON www.paktune.pk WATCH www.youtube.com VIDEOS WITHOUT ANY PROXY OR SOFTWATRE

DOWNLOAD www.youtube.com VIDEOS
VISIT www.paktune.pk