Home / News / Rainfall will decrease in 2018 and heat will rise, weather forecast

Rainfall will decrease in 2018 and heat will rise, weather forecast

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی اور بارشیں کم ہوں گی۔

ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ ملک میں اپریل اورمئی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، یہ مہینے معمول سے زیادہ خشک اور گرم ہوںگے۔ اگلے3 ماہ میں درجہ حرارت مزید2 سے 3 ڈگری اوپر جانے کا امکان ہے، آئندہ 2 ماہ میں جنوبی پنجاب اور پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جائے گا۔ اندرون سندھ درجہ حرارت45 ڈگری تک جائے گا۔ محکمہ

موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔