Home / News / MQM: suspend decision to remove Farooq Sattar from the consulate

MQM: suspend decision to remove Farooq Sattar from the consulate

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکی کنوینر شپ ختم کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے فاروق ستارکو ایم کیوایم کی کنوینرشپ سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، فاروق ستارکے وکیل بابرستار نے عدالت عالیہ کے روبروموقف اختیارکیا کہ الیکیشن کمیشن کو ایم کیو ایم کی کنوینر شپ اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ اس لئے فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔ کیس کی سماعت مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی اپیل پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنور نوید جمیل اورخالد مقبول صدیقی کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینئرشپ (سربراہی) سے ہٹا دیا تھا۔ فیصلے کی رو سے ایم کیو ایم بہادرآباد ہی اب ایم کیو ایم پاکستان ہوگی اورفاروق ستار کی سربراہی میں چلنے والی ایم کیو ایم پی آئی بی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی۔