Home / Informative / Men’s favorite fruit to maintain the juice

Men’s favorite fruit to maintain the juice

املوک کو جاپانی پھل بھی کہا جاتا ہے۔  جس کے چھلکے میں قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سے بچانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

 اس میں فاسفورس اور کیلشیم جیسے منرلز اور  وٹامنز اے اور سی شامل ہوتے ہیں۔

یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے مفید ہوتا ہے، کیونکہ 128گرام کے اس جاپانی پھل میں 31گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتے ہیں ۔جبکہ اس میں فیٹس کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والےبڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود فائبر زہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔

قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ ان  لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں ۔ دوسری جانب  یہ پیشاب آور ہونے کی وجہ سے یہ پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی۔

 پرسیمن  یعنی املوک میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو بھی ختم کرتی ہے ۔

کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔اس پھل کو مردانہ قوت کیلئے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے اور مرد حضرات اسے بڑے شوق کے ساتھ کھاتے ہیں۔