
کیلا نہ صرف پھل کی حیثیت سے کھایا جاتا ہے بلکہ اس کے بے شمار طبی فائدے بھی ہیں کیونکہ اس سے معدے کی جلن ختم ہوتی ہے اور یہ دماغ کے فالج کے بچاو کیلئے بھی اہم ہے، کیلا ہی نہیں بلکہ اس کے چھلکے کے بھی بہت فائدے ہیں ۔ ذیل میں کیلے کے چھلکے کے فوائد بھی بیان کیے گئے ہیں۔
دانت چمکانے کیلئے
کیلے کے چھلکے دانت کے پیلے پن کو بھی ختم کرسکتے ہیں۔ اسکے لئے کیلے کے چھلکے کا سفید گودا لیں اور پھر اسکا پیسٹ بناکر دانتوں کو صاف کریں تو اس سے پندرہ دن کے اندر ہی حیرت انگیز سفیدی دانتوں پر آجائے گی۔
جلد پر مسے ختم کرنے کیلئے
اگر آپکی چہرے کی جلد پر مسے ہیں تو کیلے کے چھلکوں سے یہ مسے بھی آسانی سے ختم ہوسکتے ہیں۔ اسکے لئے ضروری ہے کہ ان مسوں کو کیلے کے چھلکوں سے رگڑا جائے تو پھر اسکو رات بھر ایسے ہی رہنا دیا جائے تو چہرے کے مسے ختم ہوجاتے ہیں اور یہ آئندہ مسوں کو نکلنے سے بھی روکتے ہیں۔
وزن میں کمی
کیلے کے چھلکے میں وزن کم کرنے کی بھی خصوصی صلاحیت موجود ہے اگر چھلکے کا سفید گودا نکال کر پیس کر کھائیں اور رات کے کھانے سے پرہیز کریں تو جلد ہی وزن میں حیرت انگیز کمی واقع ہوجائیگی ۔
خارش اور داد کیلئے
کیلئے کے چھلکے میں یہ خاص بات بھی ہے کہ یہ اگر خارش زدہ جسم کے حصے پر لگایا جائے تو اس سے یہ جلد ختم ہوجاتی ہے اسکے علاوہ اگر اسکو داد پر بھی لگایا یہ بھی افاقہ دیتا ہے۔
You must be logged in to post a comment.