Home / News / After every defeat, I stepped up with more power, Imran Khan

After every defeat, I stepped up with more power, Imran Khan

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہر شکست کےبعد میں نے مزید طاقت کیساتھ قدم جمائے۔

لودھراں این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد کپتان نے کارکنان کے نام پیغام میں کہا کہ این اے 154 کے نتائج سے افسردہ ہونے والے کارکنان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ کو پہنچنے والا ہر دھچکا نقائص کے تجزیے اور ان کی درستگی کا موقع فراہم کرتا ہے، آپ کو پہنچنے والا صدمہ ایک نئے عزم، ولولے اور مزید قوت سے دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کے اسباب مہیا کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کامیاب قومیں، لوگ اور ادارے اپنی غلطیوں کو کامرانی کا زینہ بناتے ہیں، ہمت ہار جانے والے کبھی اپنی صحیح صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کرپاتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*