Home / News / 2 women injured by unmanned firing of Indian Army on the Line of Control, ISPR

2 women injured by unmanned firing of Indian Army on the Line of Control, ISPR

 راولپنڈی: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل، تتہ پانی اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں جن میں 24 سالہ صبا آزاد اور 36 سالہ نگینہ اقصد شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیا اور بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔