Home / News / Prime Minister will visit the Parliamentary Committee, Khursheed Shah

Prime Minister will visit the Parliamentary Committee, Khursheed Shah

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا لگتا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت سے شکوہ کردیا۔

اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم کے تقرر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے حکومتی رویے پر مایوسی کا اظہار کیا اور معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا عندیہ دے دیا۔

خورشید شاہ نے کہا لگتا ہے نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا، حکومت معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے، وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں، اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہو سکتے بلکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر گزشتہ روز پانچویں ملاقات ہوئی تاہم کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کے نام تجویز کئے گئے ہیں ۔

 تحریک انصاف کی جانب سے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، عبدالرزاق داؤد اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔