ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ہفتے کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافے کےہائی اسکول میں طالبعلم نے اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور معتدد زخمی ہوگئے۔
واقعے میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی جاں بحق ہوگئی، جاں بحق طالبہ سبیکا کراچی کی رہائشی تھی۔
پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سانتافے ٹیکساس میں ایکسچینج ایئرپروگرام کی طالبہ تھی۔
ٹیکساس میں پاکستانی قونصل خانے نےپاکستانی طالبہ کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق،فائرنگ کا واقعہ امریکی وقت کے مطابق صبح 8بجے پیش آیا،فائن آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ ایک طالبعلم اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ کردی،طالبعلموں نے کلاس سے باہر نکلنے کیلئے دوڑ لگا دی،فائرنگ کی زد میں آکر کئی طالبعلم زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فضائی ایمبولینس اسکول پہنچ گئی،پولیس نے اسکول کو گھیرے میں لے لیا اورحملہ آور طالبعلم کو گرفتار کرلیاجبکہ ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسکول کو خالی کرا لیا گیا ہےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اورواقعے کو ہولناک قرار دیا ہے۔
ادھرحکام کے مطابق ممکنہ طور پر بارودی ڈیوائس اسکول کے اندر اور باہر سے ملی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نےحملہ آور 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا،دمیتریس پاگورٹسز اسکول کاطالب علم ہے۔
You must be logged in to post a comment.