Home / News / Hafeez got bowling in international cricket

Hafeez got bowling in international cricket

لاہور: آئی سی سی نے ایکشن کلیئر قرار دیتے ہوئے پاکستانی اسپنر محمد حفیظ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت دے دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا 17 اپریل کو انگلینڈ کی لفبرو یونیورسٹی میں بائیو میکنک ٹیسٹ ہوا جس میں کروائی جانے والی تمام گیندوں میں بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا، 2 سال میں کسی وقت بھی دوبارہ رپورٹ ہونے پر 12ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا، کڑی نگرانی کیلیے میچ آفیشلز کو اصلاح شدہ ایکشن کی وڈیوز فراہم کر دی جائیں گی۔

محمد حفیظ نے مشکل وقت میں سپورٹ کرنے پر پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور آل راﺅنڈر پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ دریں اثناءویسٹ انڈین پیسر رونسفورڈ بیٹن ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں اور  دوبارہ جائزے میں کلیئرنس پانے پر ہی بولنگ کر سکیں گے۔

واضح رہے پہلی مرتبہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر 2014 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اپریل 2015 میں بولنگ کی اجازت دے دی گئی لیکن بولنگ ایکشن دوسری بار رپورٹ ہونے پر ان پر 12 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی، نومبر 2016 میں ایکشن کی بہتری کے بعد انہیں بولنگ کرانے کی اجازت دی گئی۔