Home / News / Election Commission: drafting of the polling scheme for general elections

Election Commission: drafting of the polling scheme for general elections

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ تیار کرکے جاری کردیا ،حتمی پولنگ اسکیم 22 جون کو جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ،انتخابات2018 کی تیاریاں تیزی سے جاری ہے ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر کیلئے پولنگ  اسکیم کاڈرافٹ جاری کر دیا۔

پولنگ اسکیم میں ووٹرزکی تعداداورپولنگ اسٹیشن کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ پولنگ اسکیم میں شماریاتی بلاک کوڈکی تفصیلات بھی فراہم کردی گئیں۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار کرکے ویب سائیٹ پر تفصیلات جاری کردی ہے، فاٹااورچاروں صوبوں کی الگ الگ تفصیلات جاری کی گئی ہے ۔

ڈرافٹ کے مطابق ،ملک بھر میں 85252 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 2 لاکھ 41ہزار 132رکھی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ،اسلام آباد اور پنجاب میں 48ہزار610 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے ، ان میں ایک لاکھ 31 ہزار26 پولنگ بوتھ ہوں گے، سندھ میں 17ہزار 627 اور بلوچستان میں 4 ہزار 493 پولنگ اسٹیشن جبکہ 11ہزار سے زائد پولنگ بوتھ ہوں گے۔

ڈرافٹ کے مطابق فاٹا اور کے پی میں 14ہزار 522پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔