Home / Informative / Cold and cold 5 foods

Cold and cold 5 foods

صحت مند زندگی کےلئے متوازن اور صحت بخش غذاؤں کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے۔اکثر سردیوں کے اثرات ہمیں  بہت سی بیماریوں میں مبتلاکر دیتے ہیں جن میں نزلہ، زکام،کھانسی اور سینے میں دردسمیت کئی  بیماریاں شامل ہوتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی پانچ غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو سائنسی طور پر سردی کے اثرات،نزلہ اور زکام سے بچنے کے لئے بہت فائدے مند ہیں۔

٭گندم کا آٹا

Related image

گندم کے آٹے میں زنک وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے،جوجسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔

٭کیلا

Image result for banana

کیلے میں وٹامن B6  پایا جاتا ہے،جو جسم میں موجود انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

٭ لال مرچ

Image result for red chili

لال مرچ وبائی امرض سے بچاتی ہے۔اس میں کیپسائسن نامی ایک جزو پایا جاتا ہے جو سانس کی نالی میں موجود بلغم کا خاتمہ کر تا ہے جس سے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

٭ شکر کندی

Related image

شکر کندی بیٹا کیروٹین (جو وٹامن اے کی ایک قسم ہے) حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔یہ جسم میں سفید خلیوں کا اضافہ کرتا ہے اور انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

٭ لہسن

Related image

  تازے لہسن میں ایلیسن نامی ایک جزو پایا جاتا ہے، جو آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا  کا خاتمہ کر کے  زکام اور انفلوئنز سے محفوظ رکھتا ہے۔